بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

حق‌مہر

مہر‌کے‌طور‌پر‌گھر‌نام‌لکھوانے‌کا‌مطالبہ‌کرنا

سوال:۔

والدین کو اپنی بچی کے لئے الگ مکان بنوانے کا مطالبہ کرنا اور مہر کے طور پر بچی کے نام لکھوانا کیسا ہے؟

جواب:۔

رہائش شوہر کے ذمے ہے،(۱) مکان بنواکر نام کرنا اس کے ذمے نہیں۔ ہاں! کسی نے مہر ہی ’’مکان‘‘ مقرّر کیا ہو تو صحیح ہے۔(۲)

  1. (۱) أیضًا۔
  2. (۲) ومن سمّٰی مھرًا عشرۃ فما زاد فعلیہ المسمّٰی إن دخل بھا أو یموت عنھا۔ (ھدایۃ ج:۲ ص:۳۲۴)۔ وتجب عند وطؤ أو خلوۃ صحت من الزوج أو موت أحدھما۔ (درمختار ج:۳ ص:۱۰۲، باب المھر)، وفی الشامیۃ: وإذا تأکد المھر بما ذکر لَا یسقط بعد۔