حقمہر
دُولہاکیرضامندیکےبغیرپچھتّرہزارروپےمہررکھدیاجائےتووہکیاکرے؟
سوال:۔
شادی کے موقع پر میں درمیانہ مہر رکھوانا چاہتا تھا، لیکن پچھتّر ہزار مہر رکھا گیا، جو میری اِستطاعت سے بہت زیادہ ہے، اور میں مہر کو واجب الادا سمجھتا ہوں، کیا اس صورت میں کچھ رقم حیلہ بہانہ کرکے معاف کراسکتا ہوں تاکہ میں اس فرض سے بَری ہوجاؤں؟ اتنی بڑی رقم دو ہزار روپے تنخواہ والا کیسے ادا کرسکتا ہے؟
جواب:۔
بیوی سے معاملہ کرلو کہ اگر زیادہ رقم اللہ تعالیٰ عطا فرمادیں تو زیادہ دے دُوں گا، ورنہ دو تین سو روپے ماہوار ادا کرتے رہو، واللہ اعلم!

