حقمہر
بیویکیرضامندیسےمہرقسطوںمیںاداکرناجائزہے
سوال:۔
میں ایک ملازم ہوں، محدود آمدنی ہے، تقریباً ۷۵۰ روپے ماہانہ ہے، میں یہ چاہتا ہوں کہ میں اپنی بیوی کا مہر جو کہ ۲۵۰۰۰ روپے ہے ادا کردوں، برائے مہربانی آپ مجھے شریعت کی رُو سے ایسا طریقہ بتائیں کہ مہر ادا ہوجائے، کیا میں مہر کی رقم قسطوں میں ادا کرسکتا ہوں؟
جواب:۔
بیوی کی رضامندی سے جائز ہے۔(۱)
- (۱) لو أجلتہ بعد العقد مدۃ معلومۃ لیس لھا أن تحبس نفسھا۔ (عالمگیری، کتاب النکاح، الفصل الحادی عشر فی منع المرأۃ نفسھا ۔۔۔إلخ ج:۱ ص:۳۱۸، طبع رشیدیہ کوئٹہ)۔

