بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

حق‌مہر

دیا‌ہوا‌زیور‌حق‌مہر‌میں‌لکھوانا‌جائز‌ہے

سوال:۔

کیا شرع میں مہر کی کوئی حد مقرّر ہے؟ لڑکے والے بَری میں کپڑوں وغیرہ کے علاوہ لڑکی کو زیور بھی دیتے ہیں، کیا اس زیور کو لڑکے کی طرف سے مہر میں لکھایا جاسکتا ہے جبکہ سونے کی قیمت وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتی جاتی ہے؟

جواب:۔

مہر کی کم از کم مقدار حنفیہ کے نزدیک دو تولے ساڑھے سات ماشے چاندی کی مالیت ہے،(۱) زیادہ پر کوئی پابندی نہیں۔ لڑکے کی طرف سے جو زیور دیا جاتا ہے اس کو مہر میں لکھایا جاسکتا ہے۔(۲)

  1. (۱) أقل المھر عشرۃ دراھم۔ (عالمگیری، الفصل الأوّل فی بیان أدنی مقدار المھر إلخ ج:۱ ص:۳۰۲)۔
  2. (۲) ایضاً حاشیہ گذشتہ: لو بعث إلی امرأتہ ...الخ۔