حقمہر
زیوراتدُلہنکودےکرکسطرحمہربنایاجائے؟
سوال:۔
اِستعمال میں لانے کی چیزیں، مثلاً کپڑے، جوتے، میک اَپ اور سونا لڑکی کے لئے بھیج دیا جاتا ہے تاکہ رُخصتی پر وہ پہن لے، تو نکاح سے قبل سامان خصوصاً سونا مہر کی شکل میں بھیج دیا تو وہ کیسے مہر کہلائے گا؟ یا دُلہن والوں کو بتایا جائے؟ یا رُخصتی کے بعد دُولہا خود دُلہن کو بتائے کہ یہ مہر طے ہوا تھا اور اب یہ سیٹ آپ کی ملکیت ہے، کیونکہ سامان سونے کا سیٹ جو دُلہن کو دیا جاتا ہے عموماً غالباً ایسا نہیں ہوتا کہ جو سیٹ دُلہن کو دِیا وہی مہر بنادیا یا ہوتا ہے تو مجھے بتائیں۔ اُمید ہے کہ جواب مکمل اور تسلی بخش دیں گے۔ کیونکہ میں بات واضح ہی سمجھتا ہوں، اِشارۃً یا کنایۃً بات سمجھنے میں مجھے نہیں آتی۔
جواب:۔
دونوں صورتیں جائز ہیں، مہر کا سونا پیشگی بھیج دینا بھی صحیح ہے، یا بطورِ عاریت دے دیا جائے اور بعد میں اس کو مہر بنادیا جائے یہ بھی صحیح ہے۔(۱)
- (۱) لو بعث إلی امرأتہ شیئًا ولم یذکر جھۃ عند الدفع غیر المھر فقالت: ھو ھدیۃ، وقال ھو: من المھر، فالقول لہ بیمینہ۔ (درمختار مع رد المحتار، باب المھر ج:۳ ص:۱۵۱)۔

