حقمہر
والدہکابیٹےکومہراَداکرنےکیخاطررقمدینا
سوال:۔
میرے پاس کچھ رقم ہے، میں بیٹے کو دینا چاہتی ہوں، کیا وہ اس سے مہر کا قرضہ ادا کرسکتا ہے؟
جواب:۔
جب آپ نے بیٹے کو رقم دے دی تو اس کی ملکیت ہوگئی،(۱) وہ اس کو مہر کی ادائیگی میں خرچ کرسکتا ہے۔(۲)
- (۱) تنعقد الھبۃ بالْإیجاب والقبول وتتم بالقبض الکامل، لأنھا من التبرعات، والتبرع لَا یتم إلّا بالقبض۔ (شرح المجلۃ لسلیم رستم باز ج:۱ ص:۴۶۱، رقم المادۃ: ۸۳، کتاب الھبۃ، أیضًا: فتاویٰ شامی ج:۵ ص:۶۹۲، کتاب الھبۃ)۔
- (۲) کلٌّ یتصرف فی ملکہ کیف شاء۔ (شرح المجلۃ ج:۱ ص:۶۵۴، رقم المادۃ:۱۱۹۲، کتاب الشرکۃ)۔ أیضًا: لأن الملک ما من شانہ أن یتصرف فیہ بوصف الْإختصاص۔ (رد المحتار ج:۴ ص:۵۰۲، مطلب فی تعریف المال والملک)۔

