بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

حق‌مہر

وہم‌کو‌دُور‌کرنے‌کے‌لئے‌دوبارہ‌مہر‌ادا‌کرنا

سوال:۔

میرا ایک دوست ہے جو اِنتہائی وہمی مزاج ہے، وہ عجیب شش و پنج میں مبتلا ہے، اس کی شادی کو تقریباً دو سال ہوگئے ہیں، چند دنوں بعد اس کا بچہ بھی ہونے والا ہے، وہ کہتا ہے کہ شادی کی پہلی رات میں نے بیوی کو شرعی حق مہر ادا کیا تھا لیکن اب شک اور وہم ہے کہ شاید شرعی حق مہر اَدا نہ کیا ہو؟ اس کی بیوی کو بھی صحیح یاد نہیں ہے، اس شک اور وہم کو دُور کرنے کے لئے کیا وہ دوبارہ شرعی حق مہر اَدا کرے؟

جواب:۔

دوبارہ ادا کرے۔(۱) لیکن دو سال بعد اگر اسے پھر وہم ہوگیا کہ میں نے ادا نہیں کیا تو پھر کیا ہوگا؟ اس کا علاج یہ ہے کہ مہر ادا کرنے کی باقاعدہ تحریر لکھ لی جائے اور اس پر گواہ بھی مقرّر کرلئے جائیں تاکہ آئندہ اس کو پھر وہم نہ ہوجائے۔

  1. (۱) عن الحسن بن علی قال: حفظت من رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: دع ما یریبک إلٰی ما لَا یریبک۔ (مشکوٰۃ، باب الکسب وطلب الحلال ص:۲۴۲)۔