حقمہر
مہرکیرقمکباداکرناضروریہے؟
سوال:۔
اکثر لوگوں سے سنا ہے کہ نکاح کے وقت جو مہر کی رقم مقرّر کی جاتی ہے مثلاً ۲۰ہزار روپے، ۴۰ہزار روپے تو یہ رقم بیوی سے معاف کروانی ضروری ہے، ورنہ مرد بیوی کے پاس جانے کا حق دار نہیں ہے اور نہ ہی اسے ہاتھ لگاسکتا ہے۔ برائے مہربانی میری یہ اُلجھن دُور کریں۔
جواب:۔
مہر معاف کرانے کے لئے مقرّر نہیں کیا جاتا بلکہ ادا کرنے کے لئے رکھا جاتا ہے۔ اس لئے مہر معاف کرانے کے بجائے ادا کرنا چاہئے، مگر اس کا فوری طور پر ادا کرنا ضروری نہیں بلکہ عورت کے مطالبے پر اَدا کرنا ضروری ہے،(۱) اور مہر اَدا کئے بغیر بیوی کو ہاتھ لگانا جائز ہے۔
- (۱) وللمرأۃ أن تمنع نفسھا حتّٰی تأخذ المھر، وتمنعہ أن یسافر بھا ۔۔۔إلخ۔ (الجوھرۃ النیرۃ ج:۲ ص:۸۷)۔

