حقمہر
بیسسالبعدمہرکیادائیگیکسسکےسےہوگی؟
سوال:۔
میری شادی کو بیس سال ہوگئے ہیں، نکاح کے وقت مہر بارہ ہزار مقرّر ہوا تھا، کیا بیس سال بعد بھی یہی رقم مجھے ملے گی؟
جواب:۔
چونکہ بارہ ہزار روپے سکہ رائج الوقت مقرّر ہوا تھا، اس لئے وہی رقم ملے گی، اگر مہر سونے یا چاندی کی شکل میں رکھا جاتا تو اس طرح نقصان نہ ہوتا۔(۱)
- (۱) ومن سمّٰی مھرًا عشرۃ فیما زاد فعلیہ المسمّٰی إن دخل بھا أو یموت عنھا۔ (ھدایۃ ج:۲ ص:۳۲۴، باب المھر، طبع ملتان۔ أیضًا: الجوھرۃ النیرۃ ج:۲ ص:۷۹، طبع حقانیہ ملتان)۔

