بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

حق‌مہر

مہر‌وہی‌دینا‌ہوگا‌جو‌طے‌ہوا،‌مرد‌کی‌نیت‌کا‌اعتبار‌نہیں

سوال:۔

کسی انسان کی شادی ہو اور وہ مرد صرف اس وجہ سے کہ مہر کی رقم اس کی حیثیت کی بہ نسبت زیادہ ہے، یہ نیت کر بیٹھتا ہے کہ مجھے کون سا مہر دینا ہے، یا حیثیت ہوتے ہوئے بھی یہ نیت کر بیٹھے تو نکاح ہوجائے گا یا نہیں؟

جواب:۔

اس صورت میں نکاح ہوجائے گا اور جو مہر مقرّر ہوا وہی دینا بھی پڑے گا،(۱) اس کی نیت کا اعتبار نہیں، مگر اس غلط نیت کی وجہ سے گنہگار ہوگا۔(۲)

  1. (۱) ومن سمّٰی مھرًا عشرۃ فیما زاد فعلیہ المسمّٰی إن دخل بھا أو یموت عنھا۔ (ھدایۃ ج:۲ ص:۳۲۴)۔
  2. (۲) حدثنا عبداللہ۔۔۔ قال: سعمت صھیب بن سنان یحدث قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: ایما رجل اصدق إمرأۃ صدقًا واللہ أعلم انہ لَا یرید أدائھا إلیہ فعرھا باللہ واستحل فرجھا بالباطل لقی اللہ یوم تلقاء ھو زان۔ (مسند أحمد ج:۴ ص:۳۳۲ طبع بیروت)۔