بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

حق‌مہر

کیا‌حق‌مہر‌دُولہا‌کے‌بڑے‌بھائی‌پر‌فرض‌ہوتا‌ہے؟

سوال:۔

میری والدہ نے میرے چھوٹے بھائی کی منگنی کردی ہے، سسرال والوں نے کافی رقم بھائی پر حق مہر کی رکھی ہے، والدہ کا کہنا ہے کہ یہ رقم ادا کرنا میرا فرض ہے، کیونکہ میں بڑا بھائی ہوں، اور بڑا بھائی باپ کی جگہ ہوتا ہے، آپ شریعت کی روشنی میں واضح کریں کہ حق مہر اَدا کرنا مجھ پر فرض ہے یا بھائی پر؟

جواب:۔

بیوی کا مہر اس کے شوہر کے ذمے لازم ہے،(۱) اگر آپ کے پاس گنجائش ہو تو آپ چھوٹے بھائی کی اعانت کرسکتے ہیں، ورنہ یہ مہر آپ کے ذمے لازم نہیں، بلکہ آپ کے چھوٹے بھائی کے ذمے لازم ہے۔

  1. (۱) ﵟ وَءَاتُواْ ٱلنِّسَآءَ صَدُقَٰتِهِنَّ نِحۡلَةٗۚ ﵞ النساء ٤۔ وفی التفسیر المظھری تحت ھٰذہ الآیۃ: ولما کان الصداق عطیۃ من اللہ تعالٰی علی النساء، صارت فریضۃ وحقًّا لھنّ علی الأزواج، ونظرًا إلٰی ھٰذا قال قتادۃ: فریضۃ۔ (تفسیر مظھری ج:۲ ص:۲۲۱، طبع رشدیہ کوئٹہ)۔