حقمہر
برادریکامقرّرکردہپانچسونقداوردسہزاراُدھارمہردُرستہے
سوال:۔
جناب کہتے ہیں کہ سوا بتیس روپے یا اور کوئی رقم شرعی مہر نہیں ہے، بلکہ مہر دُولہا کی مالی حیثیت پر ہے، مگر ہماری برادری کی جماعت جو مہر مقرّر کردیتی ہے، ایک ہی امیر اور غریب کی شادی کے لئے مقرّر ہے۔ اس وقت پانچ سو روپے کیش اور دس ہزار روپے اُدھار مقرّر ہے، کیا یہ صحیح ہے؟
جواب:۔
پانچ سو نقد اور دس ہزار روپے مہر مقرّر کرنا صحیح ہے، لیکن اگر کوئی غریب ہو تو یہ رقم زیادہ ہے۔ برادری کو اس کے بارے میں علماء کے مشورے سے کوئی بات طے کرنی چاہئے۔

