بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

حق‌مہر

مہرِ‌معجل،‌مؤجل‌کی‌اگر‌تخصیص‌نہ‌کی‌گئی‌ہو‌تو‌کونسا‌مراد‌ہوگا؟

سوال:۔

اگر معجل اور مؤجل کی تخصیص نہ کی جائے تو کیا شمار ہوگا کہ آیا معجل ہے یا مؤجل؟

جواب:۔

اگر تخصیص نہیں کی تو معجل ہی مراد ہوگا،(۱) اِلَّا یہ کہ اس علاقے کا عرف مؤجل کا ہو۔

  1. (۱) إن لم یؤجل أو یعجل کلہ فکما شرط ولأن الصریح یفوق الدلَالۃ إلّا إذا جھل الأجل جھالۃ فاحشۃ فیجب حالًا۔ (شامی ج:۳ ص:۱۴۴، باب المھر، کتاب النکاح، طبع سعید)۔