بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

حق‌مہر

مہرِ‌معجل‌اور‌مہرِ‌مؤجل‌کی‌تعریف

سوال:۔

جہاں تک میں نے سنا ہے حق مہر کی دو اَقسام ہیں، ’’مہرِ معجل‘‘ اور ’’مہرِ مؤجل‘‘ براہ کرم دونوں کی تعریف اور ان کا فرق واضح فرمائیں۔

جواب:۔

’’مہرِ مؤجل‘‘ اس کو کہتے ہیں جس کی ادائیگی کے لئے کوئی خاص میعاد مقرّر کی گئی ہو، اور جس کی ادائیگی فوراً یا عورت کے مطالبے پر واجب ہو وہ ’’مہرِ معجل‘‘ ہے، مہرِ معجل کا مطالبہ عورت جب چاہے کرسکتی ہے، لیکن مہرِ مؤجل کا مطالبہ مقرّرہ میعاد سے پہلے کرنے کی مجاز نہیں۔(۱)

  1. (۱) وللمرأۃ أن تمنع نفسھا حتّٰی تأخذ المھر (إلٰی قولہ) حتّٰی یوفیھا المھر کلہ أی المعجل (إلٰی أن قال) ولو کان المھر کلہ مؤجلًا لیس لھا أن تمنع نفسھا لِإسقاط حقھا بالتأجیل۔ (ھدایۃ ج:۲ ص:۳۳۴)۔ أیضًا: وإن بینوا قدر المعجل یعجل ذٰلک۔۔۔ لَا خلاف لأحد أن تأجیل المھر إلٰی غایۃ معلومۃ نحو شھرًا وسنۃ۔ صحیح۔ (عالمگیری ج:۱ س:۳۱۸)۔