لاپتاشوہرکاحکم
گمشدہشوہراگرمدّتکےبعدگھرآجائےتونکاحکاشرعیحکم
سوال:۔
میرا شوہر مجھ سے تقریباً ۱۳ سال تک بالکل غائب اور لاپتا رہا، اور اسی ۱۳ سال کے عرصے میں اس نے نئی شادی کی، اب ۱۳ سال کے بعد مجھ سے ملنے آیا ہے، آیا اس طویل جدائی کی وجہ سے میرا نکاح ٹوٹ گیا یا نہیں؟ مجھے دوبارہ نکاح کرنے کی ضرورت ہے یا وہی پُرانا نکاح کافی ہے؟ واضح رہے کہ شوہر نے مجھے کوئی طلاق وغیرہ نہیں دی۔
جواب:۔
وہی پُرانا نکاح باقی ہے، نئے نکاح کی ضرورت نہیں۔(۱)
- (۱) تفصیل کے لئے ملاحظہ ہو: الحیلۃ الناجزۃ ص:۶۷،۶۸ واپسی مفقود کے اَحکام۔

