دُوسریشادی
کسیکیہمدردیکےلئےدُوسریشادیکرنا
سوال:۔
میں بال بچے دار ہوں اور خوش خرم ہوں، پُرسکون زندگی اللہ کے فضل سے گزر رہی ہے، کیا کسی کی ہمدردی میں دُوسری شادی کرسکتا ہوں؟ مجھے کیا ترتیب قائم کرنا ہوگی؟
جواب:۔
دُوسری شادی کی شرعاً اِجازت ہے، لیکن اس زمانے میں دُوسری شادی راحت وسکون کو برباد کرنے والی ہے، اس لئے ’’کسی کی ہمدردی میں‘‘ آپ کو اپنا سکون برباد کرنے کا مشورہ نہیں دُوں گا۔

