دُوسریشادی
دُوسریشادیکےلئےپہلیبیویسےاِجازتلیناشرعاًکیساہے؟
سوال:۔
فقہِ حنفی کی رُو سے ایک شخص کو دُوسری شادی کے لئے بیوی سے اِجازت لینی ضروری ہے؟ کیا موجودہ ملکی قوانین کی رُو سے دُوسری شادی کے لئے پہلی بیوی سے اِجازت لینی ضروری ہے؟ اور اس قانون کی خلاف ورزی کی کیا سزا مقرّر ہے؟ یعنی قید اور جرمانہ وغیرہ۔
جواب:۔
شرعاً دُوسری بیوی کرنے کے لئے پہلی بیوی سے اِجازت لینا ضروری نہیں، البتہ ایوب خان کی شریعت جو ہمارے ملک میں ’’عائلی قوانین‘‘ کی شکل میں نافذ ہے، وہ پہلی بیوی کی رضامندی کو شرط ٹھہراتی ہے، اور ایوب خانی شریعت کی خلاف ورزی کرنے پر سزا ہوسکتی ہے۔

