بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

دُوسری‌شادی

اپنے‌آپ‌کو‌کنوارا‌ظاہر‌کرکے‌دُوسری‌شادی‌کرنا

سوال:۔

میرے بہنوئی نے شادی کے چار دِن بعد خاموشی سے دُوسری شادی کرلی، جس میں انہوں نے اپنے دوستوں کو گواہ بنایا، دُوسرے نکاح نامے میں انہوں نے اپنے آپ کو غیرشادی شدہ ظاہر کیا۔ جبکہ انہوں نے اپنی پہلی بیوی (یعنی میری بہن) سے نکاحِ ثانی کی اِجازت بھی نہیں لی، کیا یہ نکاح جائز ہے؟ نیز حق مہر وغیرہ ادا کرنا ہوگا یا نہیں؟

جواب:۔

نکاح میں گواہ وغیرہ موجود تھے، اس لئے بیوی کی اِجازت کے بغیر اور کنوارا ظاہر کرنے کے باوجود نکاح تو ہوگیا۔ اب اس کو چھوڑنے کی وجہ سے جو مہر وغیرہ لازم ہوگا، اس کو اَدا کرنا ہوگا۔(۱) غلط کام کا انجام اسی طرح خراب ہوتا ہے۔ البتہ اس جھوٹ پر انہیں گناہ ہوگا، شرعاً دُوسرا نکاح جائز ہے،(۲) کیونکہ شرعاً دُوسری شادی کے لئے پہلی بیوی سے اِجازت کی ضرورت نہیں۔

  1. (۱) والمھر یتأکد بأحد معان ثلاثۃ: الدخول والخلوۃ الصحیحۃ۔۔۔ لَا یسقط منہ شیء بعد ذٰلک إلّا بالْإبراء من صاحب الحق۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۳۰۳، کتاب النکاح، الباب السابع فی المھر)۔
  2. (۲) قال تعالٰی: ﵟ فَٱنكِحُواْ مَا طَابَ لَكُم مِّنَ ٱلنِّسَآءِ مَثۡنَىٰ وَثُلَٰثَ وَرُبَٰعَۖ ﵞ النساء ٣۔