بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

دُوسری‌شادی

ستر‌سالہ‌شخص‌کے‌لئے‌دُوسری‌شادی‌کی‌اِجازت

سوال:۔

ایک ۷۰سالہ شخص نے بیوی کے اِنتقال کے بعد دُوسری شادی کرلی، کچھ لوگوں کو اِعتراض تھا کہ عمر کے اس حصے میں شادی مناسب نہیں، جبکہ دیگر معاشروں میں اس کی اِجازت ہے، کیا اسلام نے اس کی اِجازت دی ہے؟

جواب:۔

نکاح تو آدمی جب چاہے کرسکتا ہے، اور یہ نکاح ضروری نہیں کہ جنسی خواہش کے لئے ہو، بلکہ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ بیماری کی حالت میں بیوی خدمت کرے گی۔