بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

دُوسری‌شادی

اسلام‌میں‌چار‌سے‌زائد‌شادیوں‌کی‌اجازت‌نہیں

سوال:۔

مجھے کسی صاحب نے بتایا ہے کہ شریعتِ اسلام میں چار سے زیادہ شادیوں کی اجازت ہے؟

جواب:۔

جن صاحب نے آپ کو یہ بتایا کہ اسلام میں چار سے زیادہ شادیوں کی اجازت ہے، اس نے بالکل غلط کہا ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شادیاں بلاشبہ چار سے زائد تھیں، مگر یہ صرف آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خصوصیت تھی،(۱) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ کسی صحابی، تابعی، اِمام، محدث اور بزرگ کو چار سے زیادہ شادیوں کی اجازت نہیں اور نہ کسی نے کی ہیں۔(۲) ان صاحب نے یہ بات بالکل غلط اور مہمل کہی ہے۔

  1. (۱) وأما ما ابیح من ذٰلک للنبی صلی اللہ علیہ وسلم فذٰلک من خصوصیاتہ۔ (تفسیر القرطبی ج:۵ ص:۱۷)۔
  2. (۲) إذ لم یسمع عن أحد من الصحابۃ ولَا التابعین أنہ جمع فی عصمتہ أکثر من أربع۔ (تفسیر القرطبی ج:۵ ص:۱۷)۔