بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

دُوسری‌شادی

اسلام‌میں‌مرد‌بیک‌وقت‌کتنی‌شادیاں‌کرسکتا‌ہے؟

سوال:۔

اسلامی شریعت میں مرد بیک وقت کتنی شادیاں کرسکتا ہے؟

جواب:۔

مرد اگر خرچہ پانی اُٹھاسکتا ہو، اور بیویوں کے حقوق بھی برابر اَدا کرسکتا ہو، کسی کے ساتھ کمی وزیادتی نہ کرے، تو بیک وقت چار شادیاں کرسکتا ہے، اور اگر ان میں سے کوئی ایک فوت ہوجائے تو پھر چوتھی کرسکتا ہے، گویا بیک وقت چار رکھ سکتا ہے۔(۱)

  1. (۱) وللحر أن یتزوّج أربعًا من الحرائر والْإماء ولیس لہ أن یتزوّج أکثر من ذٰلک لقولہ تعالٰی: ﵟ فَٱنكِحُواْ مَا طَابَ لَكُم مِّنَ ٱلنِّسَآءِ مَثۡنَىٰ وَثُلَٰثَ وَرُبَٰعَۖ ﵞ النساء ٣والتنصیص علی العدد یمنع الزیادۃ علیہ۔ (ھدایۃ ج:۲ ص:۳۱۱، کتاب النکاح)۔