بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

جہیز

طلاق‌کے‌بعد‌بیوی‌کا‌جہیز‌اور‌نان‌نفقہ

سوال:۔

میرے شوہر نے اپنے بھائی اور بھاوج کے کہنے میں آکر مجھے طلاق دے دی ہے، مگر میرا زیور، جس میں کچھ گفٹ بھی شامل ہیں وہ اور نان نفقہ وغیرہ دینے سے انکاری ہیں، میں نے فتویٰ بھی لے کر ان کو دِیا، مگر میرے جیٹھ یہ تمام چیزیں دینے سے منع کر رہے ہیں۔ وہ اس فتوے کو بھی ماننے سے اِنکار کر رہے ہیں۔ قرآن وسنت کی روشنی میں ایسے لوگوں کے بارے میں کیا حکم ہے؟

جواب:۔

آپ کا جو حق بنتا ہے، جو کہ بنوری ٹاؤن کے فتوے میں لکھا ہوا ہے، وہ آپ کو ملنا چاہئے۔ اگر وہ آپ کو آپ کا حق نہیں دیتے تو حشر میں اللہ تعالیٰ دِلوائیں گے۔(۱)

  1. (۱) لَا یجوز لأحد أن یأخذ مال أحد بلا سبب شرعی۔ (قواعد الفقہ ص:۱۱۰)۔ عن أبی ھریرۃ قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: لتؤدّن الحقوق إلٰی أھلھا یوم القیامۃ حتی یقاد للشاۃ الجلجاء من الشاۃ القرناء۔ رواہ مسلم۔ (مشکوٰۃ ص:۴۳۵، باب الظلم، الفصل الأوّل)۔