بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

جہیز

شادی‌کے‌موقع‌پر‌دئیے‌گئے‌زیورات

سوال:۔

میری بیٹی کو طلاق ہوچکی ہے، جو زیور اور دیگر اشیاء سسرال والوں نے تحفے میں دی تھیں، یا میرے داماد نے میری بیٹی کو بَری میں دیا تھا، شرعی طور پر دونوں صورتوںں میں ان زیورات پر میری بیٹی کا کیا حق بنتا ہے؟

جواب:۔

صورتِ مسئولہ میں جو زیورات لڑکی کے سسرال والوں نے تحفے میں دئیے تھے، وہ تو لڑکی کی ملکیت ہیں، اسی طرح وہ سامان جو شوہر نے بیوی کو بطور ملکیت کے دیا تھا، مثلاً عورت کے اِستعمال کی چیزیں، کپڑے، جوتے اور دیگر سامان وہ سب عورت کو ملیں گے۔(۱)

  1. (۱) وإذا بعث الزوج إلٰی أھل زوجتہ شیئًا عند زفافھا منھا دیباج فلما زفت إلیہ أراد أن یسترد من المرأۃ الدیباج لیس لہ ذٰلک إذا بعث إلیھا علٰی جھۃ التملیک۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۳۲۷، کاب النکاح، الباب السابع)۔