جہیز
لڑکیکوملنےوالےتحفےتحائفاسکیملکیتہیںیاشوہرکی؟
سوال:۔
لڑکی کو جو ماں باپ نے تحفے تحائف دئیے تھے وہ کس کی ملکیت ہیں؟ ان کی حق دار لڑکی ہے یا شوہر؟
جواب:۔
ہر وہ چیز جو لڑکی کو والدین اور شوہر والوں کی طرف سے ملی ہے وہ اس کی ملکیت ہے،(۱) شوہر کا اس میں کوئی حق نہیں ہے۔
- (۱) قلت: ومن ذٰلک ما یبعثہ إلیھا قبل الزفاف فی الأعیاد والمواسم من نحو ثیاب وحلی، وکذا ما یعطیھا من ذٰلک أو من دراھم أو دنانیر صبیحۃ لیلۃ العرس ویسمی فی العرف صبحۃ فإن کل ذٰلک تعورف فی زماننا کونہ ھدیۃ۔ (رد المحتار، مطلب فیما یرسلہ إلی الزوجۃ ج:۳ ص:۱۵۳)۔ وفیہ أیضًا: المختار للفتویٰ ان یحکم بکون الجھاز ملکا لَا عاریۃ۔ (رد المحتار، مطلب فی دعوی الأب ان الجھاز عاریۃ ج:۳ ص:۱۵۷)۔

