جہیز
جہیزکامسئلہ
سوال:۔
ماںباپ کی طرف سے لڑکی کو جہیز میں جو چیزیں (زیور، کپڑے، فرنیچر وغیرہ) دی جاتی ہیں، وہ لڑکی کی ملکیت ہوتی ہیں یا لڑکے کی؟
سوال:۔
اسی طرح شادی کے موقع پر سسرال کی طرف سے جو زیور، کپڑے وغیرہ لڑکی کو دئیے جاتے ہیں، وہ کس کی ملکیت میں شمار ہوتے ہیں، لڑکی کی یا لڑکے کی؟
جواب:۔
والدین جہیز میں جو چیزیں اپنی بیٹی کو دیتے ہیں، وہ بیٹی کی ملکیت ہوتی ہیں۔
جواب:۔
سسرال کی طرف سے بہو کو جو چیزیں دی جاتی ہیں، اس پر عرف کا اِعتبار ہے، اگر عرف یہ ہے کہ وہ لڑکی کو مالکانہ حقوق کے ساتھ دی جاتی ہیں، تو وہ لڑکی کی ہیں، اور اگر صرف اِستعمال کے لئے دی جاتی ہیں تو لڑکے کی ہیں۔(۱)
- (۱) والمعتمد البناء علی العرف ۔۔۔إلخ۔ (شامی ج:۳ ص:۱۵۷، مطلب فی دعوی الأب ان الجھاز عاریۃ)۔

