بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

جہیز

جہیز‌کی‌نمائش‌کرنا‌جاہلانہ‌رسم‌ہے

سوال:۔

ہمارے قبیلے کا یہ رواج ہے کہ ماں باپ لڑکی کو جو جہیز دیتے ہیں اسے سرِعام دِکھاتے ہیں جس میں عورت کے کپڑے بھی دِکھائے جاتے ہیں، اور یہاں بہت سے مرد بھی جہیز دیکھنے کے لئے کھڑے ہوتے ہیں۔ کیا عورت کے کپڑے اور زیور نامحرَموں کو سرِ عام دِکھانا دِینِ اسلام میں جائز ہے؟

جواب:۔

لڑکی کو دئیے جانے والے جہیز کا سرِ عام دِکھانا جاہلی رسم ہے، جس کا منشا محض نمود و نمائش ہے۔ اور مستورات کے زیور اور کپڑے غیرمردوں کو دِکھانا بھی بُری رسم ہے، شرفاء کو اس سے غیرت آتی ہے۔