بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

جہیز

جہیز‌کا‌جو‌سامان‌استعمال‌سے‌خراب‌ہوجائے،‌اس‌کا‌شوہر‌ذمہ‌دار‌نہیں

سوال:۔

جہیز کی مسہری اور گدا میاں بیوی کے مشترکہ استعمال میں ٹوٹ پھوٹ گئے، شوہر پورے نقصان کی تلافی کرے یا صرف اپنے حصے کی؟

جواب:۔

جہیز کی جو چیزیں جس حالت میں ہیں وہ عورت کا حق ہے،(۱) لیکن استعمال سے جو نقصان ہو، وہ شوہر سے وصول نہیں کیا جاسکتا، کیونکہ یہ استعمال عورت کی اجازت سے ہوا ہے۔(۲)

  1. (۱) کل أحد یعلم ان الجھاز للمرأۃ إذا طلّقھا تأخذہ کلہ۔ (رد المحتار، مطلب فی دعوی الأب ان الجھاز عاریۃ ج:۳ ص:۱۵۸)۔
  2. (۲) أما الذی بعث أبو المرأۃ إن کان ھالکا لم یرجع علی الزوج بشیء (إلٰی قولہ) وإن بعث من مال البنت البالغۃ برضاھا لَا یرجع لأنہ ھبۃ أحد الزوجین للآخر ولَا رجوع فیہا۔ (خلاصۃ الفتاویٰ، الفصل الثانی عشر فی المھر ج:۳ ص:۳۲)۔