جہیز
جہیزکےسامانپرساسوسسرکاکتناحقہے؟
سوال:۔
کیا ساس اور سسر لڑکی کے جہیز میں ماں باپ کا دِیا ہوا سامان اِستعمال کرنے کا شرعی حق رکھتے ہیں؟ بعض سسرالی تو اس کو اپنا حق گردانتے ہیں۔
جواب:۔
جہیز لڑکی کا حق ہے،(۱) نہ اس کے شوہر کا، نہ اس کے والدین کا، مگر مشترکہ گھر میں اِستعمال کی چیزوں میں میرا تیرا نہیں ہوتا، گھر میں اِستعمال کی چیز کو سبھی اِستعمال کرتے ہیں۔
- (۱) لو جھز إبنتہ وسلمہ إلیھا لیس لہ فی الْإستحسان إستردادہ منھا وعلیہ الفتویٰ۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۳۲۷)۔

