بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

جہیز

جہیز‌کی‌شرعی‌حیثیت

سوال:۔

اسلام میں جہیز کی کیا حیثیت ہے؟

جواب:۔

لڑکی کو دِیا جانے والا جہیز والدین کی طرف سے لڑکی کا تحفہ ہے، اس لئے اگر والدین بغیر جبر واِکراہ کے اور بغیر نمود ونمائش کے لڑکی کو تحفہ دیتے ہیں، تو اس کے ناجائز ہونے کی کوئی وجہ نہیں۔ اور لڑکی کو جہیز دیتے ہوئے نمود ونمائش کرنا،(۱) یا اپنی حیثیت سے زیادہ اِہتمام کرنا، یا یہ سمجھنا کہ جہیز دینے کے بعد لڑکی کا وراثت میں کوئی حق نہیں رہا، قطعاً غلط اور حرام ہے۔(۲)

  1. (۱) کفایۃ المفتی ج:۹ ص:۸۸، طبع جدید۔
  2. (۲) عن أنس قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: من قطع میراث وارثہ، قطع اللہ میراثہ من الجنّۃ یوم القیامۃ۔ رواہ ابن ماجۃ ورواہ البیھقی۔ (مشکٰوۃ ص:۲۶۶)۔ وفی حاشیۃ المشکٰوۃ: وجہ المناسبۃ أن الوارث کما انتظر وترقب وصول المیراث من مورثہ فخاب فی العاقبۃ لقطعہ کذالک یخیب اللہ تعالٰی آمالہ عند الوصول إلیھا والفوز بھا، واللہ أعلم۔ طیبی۔ (مشکٰوۃ ص:۲۶۶ حاشیہ نمبر۸، باب الوصایا)۔