بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

خون‌دینے‌سے‌حرمت‌کے‌مسائل

اپنے‌لڑکے‌کا‌نکاح‌ایسی‌عورت‌سے‌کرنا‌جس‌کو‌اس‌نے‌خون‌دیا‌تھا

سوال:۔

زید نے اپنے ایک قریبی رشتہ دار کی بیٹی کو جبکہ وہ بہت چھوٹی تھی، اس کے بیمار ہونے پر اس کو اپنا خون دیا تھا، اب زید یہ چاہتا ہے کہ اس کے لڑکے کی شادی اس لڑکی سے ہوجائے، کیا یہ جائز ہے؟

جواب:۔

خون دینے سے حرمت ثابت نہیں ہوتی، اس لئے اس لڑکی سے نکاح جائز ہے۔(۱)

جب بیوی کا دُودھ پینے سے حرمت ثابت نہیں ہوتی تو خون دینے سے بطریقِ اَوْلیٰ حرمت ثابت نہیں ہوگی۔

أیضًا: کفایۃ المفتی، کتاب الحظر والْإباحۃ ج:۷ ص:۱۵۶)۔ إنتقال الدم من شخص لآخر۔ (اللجنۃ الدائمۃ ج:۲۱ ص:۱۴۶)۔

  1. (۱) (ونظیرہ) مص رجل ثدی زوجتہ لم تحرم۔ (شامی ج:۳ ص:۲۲۵،