رضاعتیعنیبچوںکودُودھپلانا
بیوی،شوہرکاجھوٹادُودھپیلےتوکیارضاعتثابتہوگی؟
سوال:۔
اگر بیوی، شوہر کا جھوٹا دُودھ، پانی، کھانا اِستعمال کرلے تو کیا وہ شوہر کی دُودھ شریک بہن بن جاتی ہے؟
جواب:۔
نہیں! رضاعت کا حکم صرف عورت کے دُودھ سے متعلق ہے، وہ بھی اس وقت جبکہ دونوں بچوں نے شیرخوارگی کے زمانے میں پیا ہو۔(۱)
- (۱) وھو مصّ ثدی آدمیۃ (إلٰی قولہ) فی وقت مخصوص ھو حولَان ونصف عندہ وحولَان فقط عندھما وھو الأصح۔ (شامی ج:۳ ص:۲۵۹، باب الرضاع، طبع ایچ ایم سعید)۔

