بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

رضاعت‌یعنی‌بچوں‌کو‌دُودھ‌پلانا

باپ‌کو‌دُودھ‌پیتے‌بچے‌کا‌جھوٹا‌پینا

سوال:۔

کچھ لوگ کہتے ہیں کہ باپ اپنے اس بچے کا جو کہ اپنی ماں کا دُودھ پیتا ہے، بچے کا بچا ہوا جھوٹا نہ تو کچھ کھاسکتا ہے اور نہ پی سکتا ہے۔ جو بچے ماں کا دُودھ پیتے ہیں وہ کچھ کھا تو سکتے نہیں، مگر وہ گلاس سے پانی اور دُودھ وغیرہ اکثر پیتے ہیں، اور گلاس میں کچھ نہ کچھ بچ جاتا ہے تو وہ بچا ہوا پانی یا دُودھ باپ پی سکتا ہے یا نہیں جبکہ بچہ اپنی ماں کا دُودھ بھی پیتا ہے؟

جواب:۔

باپ اگر دُودھ پیتے بچے کا جھوٹا کھاپی لے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔ لوگوں کا یہ کہنا کہ کچھ نہیں کھاپی سکتا، غلط ہے۔