بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

رضاعت‌یعنی‌بچوں‌کو‌دُودھ‌پلانا

نانی‌کا‌دُودھ‌پینے‌والے‌کا‌نکاح‌اپنی‌خالہ‌کی‌لڑکی‌سے‌جائز‌نہیں

سوال:۔

میرے لڑکے حامد خان نے اپنی سب سے چھوٹی خالہ کے ساتھ اپنی نانی کا دُودھ پیا تھا، اب اگر حامد خان کا رِشتہ اس کی سب سے بڑی خالہ کی لڑکی سے کردیا جائے تو اس میں کوئی حرج تو نہیں؟

جواب:۔

اگرچہ بڑی خالہ نے اس کے ساتھ، اسی زمانے میں دُودھ نہیں پیا، مگر پیا تو اسی نانی کا تھا، اس اِعتبار سے بڑی خالہ رضاعی بہن بن گئی، اور اس کی لڑکی بھانجی بن گئی، اس وجہ سے نکاح ناجائز ہوگا۔(۱)

  1. (۱) ۔یحرم علی الرضیع أبواہ من الرضاع واُصولھما وفروعھما من النسب والرضاع (إلٰی قولہ) فالکل إخوۃ الرضیع وأخواتہ۔ (عالمگیری، کتاب الرضاع ج:۱ ص:۳۴۳)۔ عن علی أنہ قال: یا رسول اللہ! ھل لک فی بنت عمک حمزۃ فإنھا أجمل فتاۃ فی قریش؟ فقال لہ: أما علمت أن حمزۃ أخی من الرضاعۃ، وان اللہ حرم من الرضاعۃ ما حرم من النسب۔ (مشکٰوۃ، باب المحرمات ص:۲۷۳، طبع قدیمی، أیضًا: ترمذی ج:۱ ص:۲۱۷، طبع قدیمی)