بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

رضاعت‌یعنی‌بچوں‌کو‌دُودھ‌پلانا

نانی‌کی‌پوتی‌سے‌شادی‌جس‌کو‌نانی‌نے‌دُودھ‌پلایا‌ہو

سوال:۔

ہم اپنے بھائی کی شادی اپنی نانی کی پوتی سے کرنا چاہتے ہیں، لیکن نانی کہتی ہیں کہ انہوں نے اپنی پوتی کو دُودھ پلایا ہے، کیا یہ شادی جائز ہوگی؟

جواب:۔

اگرچہ ایک عورت کے کہنے سے رضاعت ثابت نہیں ہوتی،(۱) لیکن اِحتیاط کا تقاضا یہ ہے کہ نانی کی بات کو صحیح سمجھا جائے اور یہ رشتہ نہ کیا جائے، واللہ اعلم!

  1. (۱) والرضاع حجتہ حجۃ المال وھی شھادۃ عدلین أو عدل وعدلتین۔ (شامی ج:۳ ص:۲۲۴، باب الرضاع)۔