رضاعتیعنیبچوںکودُودھپلانا
نانیکادُودھپینےوالیلڑکیکےبھائیکیشادیخالہکیبیٹیسےجائزہے
سوال:۔
میرے ماموں نے میری امی کا دُودھ پیا تھا اور میری بڑی بہن نے میری نانی کا دُودھ پیا تھا، اس حساب سے ہم سب رضاعی بہن بھائی ہوئے، اب مسئلہ یہ ہے کہ میری خالہ کی ایک لڑکی ہے، جس کی شادی میرے ساتھ کرنا چاہتے ہیں، کچھ لوگ کہتے ہیں کہ یہ شادی نہیں ہوسکتی، کوئی کہتا ہے کہ یہ شادی ہوسکتی ہے۔ آپ قرآن وسنت کی روشنی سے بتائیں کہ یہ شادی ہوسکتی ہے یا نہیں؟
جواب:۔
آپ کی جس خالہ کی لڑکی سے آپ شادی کرنا چاہتے ہیں، اس نے یا اس کی لڑکی نے آپ کی امی کا دُودھ نہیں پیا، نہ اس لڑکی نے اپنی نانی کا دُودھ پیا ہے، اس لئے اس لڑکی سے آپ کی شادی جائز ہے۔

