بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

رضاعت‌یعنی‌بچوں‌کو‌دُودھ‌پلانا

نانی‌کا‌دُودھ‌پینے‌والے‌لڑکے‌کا‌نکاح‌ماموں‌زاد‌بہن‌سے‌جائز‌نہیں

سوال:۔

میری ماں نے میرے بھانجے کو دُودھ پلایا اور میں اپنی لڑکی کی شادی اپنے بھانجے سے کرنا چاہتا ہوں، کیا یہ رشتہ جائز ہے؟

جواب:۔

جس لڑکے نے آپ کی والدہ کا دُودھ پیا ہے وہ آپ کا رضاعی بھائی ہے، اس سے آپ کی لڑکی کا نکاح جائز نہیں۔(۱)

  1. (۱) یحرم علی الرضیع أبواہ من الرضاع واُصولھما وفروعھما من النسب والرضاع (إلٰی قولہ) فالکل إخوۃ الرضیع وأخواتہ۔ (عالمگیری، کتاب الرضاع ج:۱ ص:۳۴۳)۔ عن علی أنہ قال: یا رسول اللہ! ھل لک فی بنت عمک حمزۃ فإنھا أجمل فتاۃ فی قریش؟ فقال لہ: أما علمت أن حمزۃ أخی من الرضاعۃ، وان اللہ حرم من الرضاعۃ ما حرم من النسب۔ (مشکٰوۃ، باب المحرمات ص:۲۷۳، طبع قدیمی، أیضًا: ترمذی ج:۱ ص:۲۱۷، طبع قدیمی)