بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

رضاعت‌یعنی‌بچوں‌کو‌دُودھ‌پلانا

والد‌نے‌جس‌عورت‌کا‌دُودھ‌پیا،‌اولاد‌کا‌نکاح‌اُس‌عورت‌کی‌اولاد‌سے‌جائز‌نہیں

سوال:۔

والدہ کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے چھوٹے بھائی کو میری بھابھی نے دُودھ پلایا تھا۔ ان کے اِنتقال کے بعد چھوٹا بھائی بھابھی کو ماں کا درجہ دیتا تھا۔ کچھ عرصہ پہلے بھابھی کا بھی اِنتقال ہوگیا، اب چھوٹے بھائی اپنے بیٹے کے لئے بھابھی کی بیٹی سے رِشتہ کرنا چاہتے ہیں، حالانکہ بھابھی کی بیٹی ان کی بہن ہوئی، دونوں نے ایک ہی ماں کا دُودھ پیا ہے، اس لحاظ سے وہ لڑکی چھوٹے بھائی کے بیٹے کی پھوپھی ہوئی، کیا اسلام کی رُو سے یہ رشتہ جائز ہے؟

جواب:۔

چھوٹے بھائی نے اپنے لڑکے کے لئے جس لڑکی کا رِشتہ مانگا ہے، وہ لڑکی اس لڑکے کی رضاعی پھوپھی ہے، اس لئے اس لڑکے کا رِشتہ اس لڑکی سے نہیں ہوسکتا۔(۱)

  1. (۱) عن علی۔۔۔ إن اللہ حرَّم من الرضاعۃ ما حرَّم من النسب۔ الحدیث۔ (مشکوٰۃ ص:۲۷۳، باب المحرمات)۔