بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

رضاعت‌یعنی‌بچوں‌کو‌دُودھ‌پلانا

دادی‌کا‌دُودھ‌پینے‌والے‌کا‌نکاح‌پھوپھی‌کی‌لڑکی‌سے‌کرنا

سوال:۔

عبدالرحمن نے سوتے میں اپنی دادی کا دُودھ پی لیا تھا، کیونکہ دادی نے اپنے پوتے یعنی عبدالرحمن کو اپنے پاس سلایا ہوا تھا، جب اس کی دادی جاگ گئیں تو دادی نے اپنے پوتے کو ہٹادیا، اب عبدالرحمن کا نکاح زاہدہ سے جو کہ عبدالرحمن کی پھوپھی کی لڑکی ہے، ہوسکتا ہے یا نہیں؟ اور اس طرح اگر زاہدہ اپنی نانی کا دُودھ پی لیتی اور عبدالرحمن نہ پیتا تو پھر بھی نکاح ہوسکتا ہے یا نہیں؟ یا اگر دونوں نے ہی پیا ہوا ہو؟

جواب:۔

دونوں صورتوں میں عبدالرحمن اور زاہدہ کا نکاح نہیں ہوسکتا، اور عبدالرحمن کا نکاح اس کے چچاؤں اور پھوپھیوں کی اولاد میں کسی لڑکی سے بھی نہیں ہوسکتا۔(۱)

  1. (۱) یحرم علی الرضیع أبواہ من الرضاع واُصولھما وفروعھما من النسب والرضاع۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۳۴۳)۔