رضاعتیعنیبچوںکودُودھپلانا
دادیکادُودھپینےوالےکانکاحاپنےچچاکیاولادسےجائزنہیں
سوال:۔
ہم سات بھائی ہیں، میرا سب سے چھوٹا بھائی ابھی بچہ ہے، جس کا نام حبیب ہے، قدرت نے مجھے بھی بیٹا عطا کیا ہے، میری والدہ صاحبہ نے میرے بیٹے کو میرے بھائی کے ساتھ اپنا دُودھ پلایا ہے۔ کیا میرا بیٹا اب اپنے دُوسرے کسی چچا کے گھر سے شادی کرسکتا ہے یا نہیں؟
جواب:۔
آپ کا بیٹا اپنی دادی کا رضاعی بیٹا اور اس کی اولاد کا رضاعی بھائی بن گیا، اس لئے کسی چچا اور پھوپھی کے گھر اس کا رِشتہ نہیں ہوسکتا۔(۱)
عن عائشۃ زوج النبی صلی اللہ علیہ وسلم: یحرم من الرضاع ما یحرم من الولَادۃ۔ (سنن أبی داوٗد، باب ما یحرم من الرضاع ما یحرم من النسب ج:۱ ص:۲۸۷)۔
- (۱) یحرم علی الرضیع أبواہ من الرضاع واُصولھما وفروعھما من النسب والرضاع (إلٰی قولہ) فالکل إخوۃ الرضیع وأخواتہ۔ (عالمگیری، کتاب الرضاع ج:۱ ص:۳۴۳)۔

