رضاعتیعنیبچوںکودُودھپلانا
دادیکادُودھپینےوالےکانکاحچچاکیبیٹیسےجائزنہیں
سوال:۔
میں اپنی دادی کا دُودھ کبھی کبھی پی لیا کرتا تھا (پیٹ بھر کر نہیں ویسے ہی)، جس کی کہ میرے دادا نے بھی اجازت دے دی تھی، اب میری منگنی میرے چچا کی بیٹی سے ہوگئی ہے تو کیا اس سے میرا نکاح جائز ہوگا اور یہ شادی ہوسکتی ہے؟
جواب:۔
یہ نکاح جائز نہیں، آپ اس لڑکی کے رضاعی چچا ہیں۔(۱)
- (۱) یحرم علی الرضیع أبواہ من الرضاع واُصولھما وفروعھما من النسب والرضاع (إلٰی قولہ) فالکل إخوۃ الرضیع وأخواتہ وأولَادھم أولَاد إخوتہ وأخواتہ۔ (عالمگیری، کتاب الرضاع ج:۱ ص:۳۴۳)۔

