رضاعتیعنیبچوںکودُودھپلانا
دُودھشریکبہنکیدُودھشریکبہنسےنکاحجائزہے
سوال:۔
میری ایک چچازاد بہن ہے اور وہ میری دُودھ شریک بہن بھی ہے، ہمارے محلہ کی ایک دُوسری لڑکی ہے وہ میری چچازاد بہن کی دُودھ شریک بہن ہے، آپ بتائیں کہ کیا میرا چچازاد بہن کی دُودھ شریک بہن سے نکاح جائز ہے؟
جواب:۔
دُودھ شریک بہن کی دُودھ شریک بہن سے نکاح جائز ہے، اگر وہ آپ کی دُودھ شریک بہن نہیں۔(۱)
- (۱) وتحل اُخت أخیہ رضاعًا (إلٰی قولہ) وھو ظاھر۔ وفی الشامیۃ: (قولہ وھو ظاھر) کان یکون لہ أخ رضاعی رضع مع بنت من امرأۃ اُخریٰ۔ (رد المحتار مع الدر المختار، باب الرضاع ج:۳ ص:۲۱۷، طبع سعید)۔

