بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

رضاعت‌یعنی‌بچوں‌کو‌دُودھ‌پلانا

دُودھ‌شریک‌بہن‌کی‌بیٹی‌کے‌ساتھ‌دُودھ‌شریک‌کے‌بھائی‌کا‌نکاح‌جائز‌ہے

سوال:۔

ہندہ (لڑکی) کے ساتھ زید نے ہندہ کی ماں کا دُودھ زمانۂ رضاعت میں پیا ہو اور اَب ہندہ کی بیٹی کے ساتھ زید کے چھوٹے بھائی کا نکاح ہوسکتا ہے؟ بوجہ رضاعت کے ہندہ حرمت میں تو نہیں؟

جواب:۔

ہندہ، زید کی رضاعی بہن اور اس کی بیٹی زید کی رضاعی بھانجی ہے، اور رضاعی بھانجی سے رضاعی ماموں کے حقیقی بھائی کا نکاح جائز ہے۔(۱)

  1. (۱) وتحل اُخت أخیہ رضاعًا۔ (عالمگیری، کتاب الرضاع ج:۱ ص:۲۴۳)۔