رضاعتیعنیبچوںکودُودھپلانا
بہنکادُودھپینےوالیلڑکیسےنکاحجائزنہیں
سوال:۔
میری حقیقی ماموںزاد بہن کی پیدائش کے وقت میری عمر کوئی چار پانچ سال تھی، میری حقیقی بڑی بہن نے میری ماموںزاد بہن کو تین یا چار مرتبہ اپنا دُودھ پلوایا، اب ہم دونوں ہی بڑے ہوگئے ہیں، کیا میں بڑی ماموںزاد بہن سے نکاح کرسکتا ہوں؟
جواب:۔
یہ لڑکی آپ کی رضاعی بھانجی ہوئی، اس سے نکاح جائز نہیں۔(۱)
- (۱) یحرم علی الرضیع أبواہ من الرضاع واُصولھما وفروعھما من النسب والرضاع۔۔۔ فالکل إخوۃ الرضیع وأخواتہ وأولَادھم أولَاد إخوتہ وأخواتہ۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۳۴۳، کتاب الرضاع، طبع رشیدیہ)۔

