رضاعتیعنیبچوںکودُودھپلانا
زیدکیوالدہنےچمچےسےاپنیجسبہنکودُودھپلایا،اُسکیلڑکیسےزیدکانکاحنہیںہوسکتا
سوال:۔
زید کی والدہ نے زید کی خالہ کے منہ میں بذریعہ چمچہ اپنے دُودھ کے چند قطرے اس وقت ڈال دئیے جب وہ ایک دن کی تھی، تاکہ ان کا حلق تر ہوجائے۔ زید کی نانی عین اس وقت صاحبِ فراش تھیں۔ تو زید کا رِشتہ اس کی خالہ زاد سے ہوسکتا ہے یا نہیں؟
جواب:۔
زید کی خالہ اس کی رضاعی بہن بن گئی، اس لئے اس خالہ کی لڑکی سے زید کا عقد نہیں ہوسکتا۔(۱)
- (۱) فالکل إخوۃ الرضیع وأخواتہ وأولَادھم أولَاد إخوتہ وأخواتہ۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۳۴۳)۔

