رضاعتیعنیبچوںکودُودھپلانا
رضاعیماموںبھانجیکانکاحجائزنہیں
سوال:۔
میری بیوی نے میری چھوٹی بہن کو دُودھ پلایا، اب مسئلہ یہ ہے کہ کیا میری چھوٹی بہن کی شادی میری بیوی کے بھائی (میرے سالے) سے ہوسکتی ہے یا نہیں؟
جواب:۔
اس دُودھ پلانے کی وجہ سے آپ کی بیوی آپ کی چھوٹی بہن کی رضاعی ماں بن گئی اور آپ کے سالے آپ کی چھوٹی بہن کے رضاعی ماموں بن گئے، جس طرح نسبی رشتے کے ماموں اور بھانجی کے درمیان نکاح جائز نہیں، اسی طرح رضاعی رشتے کے ماموں اور بھانجی کے درمیان نکاح جائز نہیں۔(۱)
- (۱) عن علی قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: إن اللہ حرَّم من الرضاع ما حرَّم من النسب۔ (جامع الترمذی ج:۱ ص:۲۱۷، باب ما جاء ما یحرم من الرضاع، مشکوٰۃ، باب المحرمات ص:۲۷۳)۔

