رضاعتیعنیبچوںکودُودھپلانا
رضاعیوالدہکیبہنسےنکاحجائزنہیں
سوال:۔
ایک نوجوان نے اپنی بھابھی کا بچپن میں دُودھ پیا، اب جوان ہے اور اپنی بھابھی کی نوجوان بہن کے ساتھ شادی کرنا چاہتا ہے، کیا شرعی لحاظ سے ٹھیک ہے کہ نہیں؟
جواب:۔
بھابھی اس کی رضاعی ماں اور اس کی بہن اس کی رضاعی خالہ ہے، اور جس طرح نسبی خالہ سے نکاح جائز نہیں، اسی طرح رضاعی خالہ سے بھی نکاح جائز نہیں۔ اس لئے اس نوجوان کی شادی اس بھابھی کی بہن سے نہیں ہوسکتی۔(۱)
- (۱) عن علی قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: إن اللہ حرَّم من الرضاع ما حرَّم من النسب۔ (جامع الترمذی ج:۱ ص:۲۱۷، باب ما جاء ما یحرم من الرضاع، مشکوٰۃ، باب المحرمات ص:۲۷۳)۔

