رضاعتیعنیبچوںکودُودھپلانا
رضاعیچچااوربھتیجیکانکاحجائزنہیں
سوال:۔
میرا ایک لڑکا ہے، جس کی شادی میں اپنی بھتیجی سے کرنا چاہتا ہوں۔ مسئلہ یہ ہے کہ بھتیجی جس بھائی سے ہے، اس بھائی نے بچپن میں میری اہلیہ کا دُودھ پیا تھا، کیا اس صورت میں لڑکا لڑکی کی شادی جائز ہوگی؟
جواب:۔
اس لڑکے اور لڑکی کا نکاح نہیں ہوسکتا، کیونکہ لڑکے کی والدہ آپ کے بھائی کی رضاعی ماں ہے، اور اس بچی کی رضاعی دادی ہے، تو لڑکا اور لڑکی کا نکاح ایسا ہوگا جیسے چچا اور بھتیجی کا نکاح۔(۱)
- (۱) یحرم علی الرضیع أبواہ من الرضاع واُصولھما وفروعھما من النسب والرضاع۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۳۴۳)۔

