رضاعتیعنیبچوںکودُودھپلانا
رضاعیبھتیجیسےنکاحجائزنہیں
سوال:۔
ہندہ و شاہدہ دو سگی بہنیں ہیں، ہندہ بڑی اور شاہدہ چھوٹی، ہندہ نے شاہدہ کی لڑکی زینب کو اَیامِ رضاعت میں دُودھ پلایا، اب ہندہ اپنی بہن شاہدہ کی لڑکی زینب کا نکاح اپنے حقیقی دیور یعنی شوہر کے حقیقی بھائی بکر سے کرنا چاہتی ہے، کیا یہ شرعاً جائز ہے؟
جواب:۔
شاہدہ کی لڑکی زینب کا نکاح ہندہ کے حقیقی دیور بکر سے جائز نہیں، کیونکہ زینب ہندہ کے شوہر کی رضاعی لڑکی اور شوہر کے بھائی بکر کی بھتیجی ہے۔ تو اَز رُوئے شرع جس طرح نسبی بھتیجی سے نکاح حرام اور ناجائز ہے، اسی طرح رضاعی بھتیجی سے بھی ناجائز ہے۔(۱)
- (۱) عن عائشۃ زوج النبی صلی اللہ علیہ وسلم: یحرم من الرضاع ما یحرم من الولَادۃ۔ (سنن أبی داوٗد، باب ما یحرم من الرضاع ما یحرم من النسب ج:۱ ص:۲۸۷)۔

