بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

رضاعت‌یعنی‌بچوں‌کو‌دُودھ‌پلانا

رضاعی‌بیٹی‌سے‌نکاح‌نہیں‌ہوسکتا

سوال:۔

اگر کسی بچی کو دُودھ پلادیا جائے، بعد میں دُودھ پلانے والی عورت مرجائے تو مرنے والی عورت کا خاوند دُودھ پینے والی لڑکی سے نکاح کرسکتا ہے یا نہیں؟

جواب:۔

یہ لڑکی اس عورت کے شوہر کی رضاعی بیٹی ہے، اس سے نکاح جائز نہیں۔(۱)

  1. (۱) ولبن الفحل أی الرجل من زوجتہ المرضعۃ إذا کان لبنھا منہ یتعلق بہ التحریم، وھو ان ترضع المرأۃ صبیۃ فتحرم ھٰذہ الصبیۃ علٰی زوجھا، أی زوج المرضعۃ۔ (اللباب ج:۲ ص:۱۶۴، کتاب الرضاع)۔