بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

رضاعت‌یعنی‌بچوں‌کو‌دُودھ‌پلانا

رضاعی‌بہن‌کی‌سگی‌بہن‌سے‌شادی‌کرنا

سوال:۔

میں بہت پریشان ہوں کیونکہ میں جس لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہوں، وہ میرے والد کے چچا کی بیٹی ہے۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ اس لڑکی کی بڑی بہن کو میری والدہ نے دُودھ پلایا تھا، وہ بہن اس لڑکی سے بیس سال بڑی ہے۔ اس صورت میں میری شادی اس لڑکی سے ہوسکتی ہے یا نہیں؟ جس سے میں شادی کرنا چاہتا ہوں، اس کو میری والدہ نے دُودھ نہیں پلایا تھا۔

جواب:۔

جس لڑکی سے آپ شادی کرنا چاہتے ہیں، اگر آپ کی والدہ نے اس لڑکی کو دُودھ نہیں پلایا اور نہ کوئی دُوسری وجہ محرمیت کی ہے تو اس سے شادی کرنا یقینا جائز ہے۔